سرفراز احمد نے ورلڈکپ کے کسی میچ میں 500 رنز بننے کا امکان مسترد کردیا

اچھی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں بھی 330یا 340رنز بنا رہی ہیں جب کہ یہ اہداف حاصل کرنا بھی آسان نہیں، کپتان


Numainda Khususi June 12, 2019
اچھی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں بھی 330یا 340رنز بنا رہی ہیں جب کہ یہ اہداف حاصل کرنا بھی آسان نہیں، کپتان۔ فوٹو: ایکسپریس

سرفراز احمد نے ورلڈکپ کے کسی میچ میں 500رنز بننے کا امکان مسترد کردیا۔

پریس کانفرنس میں نمائندہ ''ایکسپریس'' کے سوال پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دوملکوں کی باہمی سیریز میں صورتحال مختلف ہوتی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں بڑے اسکور بنے،اس وقت بھی میرا یہی کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں دباؤ مختلف طرح کا ہوگا اور نظر بھی یہی آرہا ہے کہ اچھی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں بھی 330یا 340رنز بنا رہی ہیں جب کہ یہ اہداف حاصل کرنا بھی آسان نہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے نہیں لگتاکہ کوئی ٹیم میگا ایونٹ کے کسی میچ میں 500کا ٹوٹل حاصل کرپائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |