آمدن کے گوشوارے جمع نہ کرانیوالے افراد کو ترغیب دینے کیلیے نیا شیڈول قانون متعارف کروانیکا فیصلہ

اس اقدام کا مقصد فائلرز کی تعداد کو بڑھانا تھا لیکن وقت کے ساتھ اس اقدام سے اضافی ریونیو بڑھانے پر توجہ منتقل ہوگئی۔


Irshad Ansari June 12, 2019
اس اقدام کا مقصد فائلرز کی تعداد کو بڑھانا تھا لیکن وقت کے ساتھ اس اقدام سے اضافی ریونیو بڑھانے پر توجہ منتقل ہوگئی۔ فوٹو : فائل

آمدن کے گوشوارے جمع نہ کرانیوالے افراد کو گوشوارے جمع کرانیکی ترغیب دینے کیلیے دسویں شیڈول کے عنوان سے نیا شیڈول قانون متعارف کروایا جائیگا۔

پارلیمنٹ میں پیش کیے جانیوالے آئندہ مالی سال 2019-20کے وفاقی بجٹ میں بتایا گیا ہے کہ نان فائلر کیلیے کاروبار کرنیکی زیادہ لاگت کا تصور سب سے پہلے فنانس ایکٹ 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا اور نان فائلرز کیلیے الگ اور زیادہ شرحوں کو مقرر کیا گیا تھا تاہم اس سے یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی کہ اب نان فائلر اپنی آمدن کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کا انتخاب کرسکتا ہے اور اس طرح زیادہ ٹیکس جمع کرانے سے دستبردار ہوسکتا ہے۔

اگرچہ اس اقدام کا مقصد فائلرز کی تعداد کو بڑھانا تھا لیکن وقت کے ساتھ اس اقدام سے اضافی ریونیو بڑھانے پر توجہ منتقل ہوگئی۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جنہیں اپنے گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت نہیں تھی یا جنہوں نے ابھی اپنا کاروبار شروع کیا تھا انھیں بھی زیادہ ٹیکس جمع کرانے سے بچنے کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں