چینی انجینئرز اور ماہرین کی سیکیورٹی کیلیے 28 کروڑ مختص

پاک سیکریٹریٹ میں5پولیس بیرکس کی تعمیر کیلیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 15کروڑ 38لاکھ 3ہزارروپے مختص کرنے کی سفارش۔

پاک سیکریٹریٹ میں5پولیس بیرکس کی تعمیر کیلیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 15کروڑ 38لاکھ 3ہزارروپے مختص کرنے کی سفارش۔فوٹو:فائل

سی پیک پرکام کرنے والے چینی انجینئرزاور ماہرین کی سیکیورٹی کے لیے سندھ میں 28کروڑ 72 لاکھ 40ہزارروپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


وزارت داخلہ نے سی پیک پرکام کرنے والے چینی انجینئرزاور ماہرین کی سیکیورٹی کے لیے سندھ میں پاکستان رینجرز کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے قیام کے لیے 28کروڑ 72 لاکھ 40ہزارروپے اوروفاقی بجٹ میں پاک سیکریٹریٹ میں " کے "بلاک کے قریب 5سو پولیس اہلکاروں کی رہائش کی گنجائش رکھنے والی 5پولیس بیرکس کی تعمیر کے لیے وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 15کروڑ 38لاکھ 3ہزارروپے مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔
Load Next Story