روس ایس سی او اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کا متمنی

اہم معاملات پر نئی حکومت کا نقطہ نظر جاننے میں روس کوگہری دلچسپی ہے، سفارتکار


Kamran Yousuf September 02, 2013
اہم معاملات پر نئی حکومت کا نقطہ نظر جاننے میں روس کوگہری دلچسپی ہے، سفارتکار۔ فوٹو: فائل

روس نے مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم نوازشریف کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پاکستان جسے ایس سی او میں مبصر کا درجہ حاصل ہے، نے وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی اور خارجہ امور کو اجلاس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم شام پر ممکنہ امریکی حملے اور اگلے سال افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے پیش نظر ماسکو زور دے رہا ہے کہ نوازشریف بذات خود اجلاس میں شرکت کریں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن، نئے چینی صدر چی جن پنگ اور ایران کے سربراہ 13ستمبر کو کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ملاقات کرنے والے ہیں۔



حکام کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے پاکستان کے نئے وزیراعظم کو خطے کی اہم طاقتوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کا موقع مل سکتا ہے۔ روس کے ایک سفارتکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ روس اہم بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کی نئی حکومت کا نقطہ نظر جاننے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ نواز شریف کا اجلاس میں شرکت کرنا اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ ان کی حکومت خطے کے ممالک سے تعاون حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ البتہ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ نواز شریف بشکیک جائیں گے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں