ناقص کارکردگی والے وفاق اور پنجاب کے وزرا کی تبدیلی پر غور
ن لیگ کا 100 دن پورے ہونے پر فیصلہ، مزید 10وفاقی وزرأ اور وزرائے مملکت بنانے کا امکان
MULTAN:
وفاقی اور پنجاب حکومت کے100دن مکمل ہونے پر مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی کابینہ میں رد وبدل اور مزید توسیع زیرغور ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جن وزراکی کارکردگی اوسط درجے سے بھی کم کی ہوگی انھیں فوری طور پر تبدیل کردیا جائیگا۔ مرکز میں مسلم لیگ (ن) اپنی اتحادی جماعتوں جے یو آئی، نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم، بی این پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور فاٹا ارکان کے آزاد گروپ سمیت کم ازکم 10وفاقی وزرأ اور وزرائے مملکت بنانے پر غور کررہی ہے جبکہ پنجاب کابینہ سے بھی بعض صوبائی وزرأ کو انکی خراب کارکردگی پر فارغ کرنے کے بعد منشا اللہ بٹ، خواجہ سلمان رفیق، سردار جمال لغاری، کرنل (ر) ایوب گادھی، رانا ارشد اور راجہ محمد علی کو صوبائی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب کے نئے وزرأ کو قانون، صحت، ٹرانسپورٹ، معدنیات، زراعت اور دیگر محکموں کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ ایکسپریس نے بتایا کہ سابق سینیٹر جمال لغاری کا پنجاب کابینہ میں شمولیت کیلیے نام فائنل ہوگیا ہے۔ لغاری گروپ کے سربراہ اور سابق صدر فاروق لغاری کے صاحبزادے جمال لغاری نے پی پی245 سے کامیابی کے بعد ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔ انکی صوبائی کابینہ میں ممکنہ شمولیت سے ایک طرف ان کے حامیوں میں خوشی کا سماں ہے تو دوسری طرف کھوسہ گروپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔