لاہورسمیت مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش

بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا جب کہ موسم بھی خوشگوار ہوگیا

گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آج بھی بارش کاسلسلہ جاری رہے گا: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا جب کہ موسم بھی خوشگوارہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہوراورمضافات کے مختلف علاقوں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جوہرٹاؤن، مرید کے، سانگلہ ہل اورگردونواح میں بھی موسلادھاربارش جاری ہے۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔


دوسری جانب مری، ایوبیہ، نتھیاگلی، سوات، کالام، مالم جبہ، راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورمضافات میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیاچن اورخنجراب میں بھی برفباری جاری ہے جب کہ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آج بھی بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔
Load Next Story