افغانستان طالبان کا امریکی فوجی اڈے پر حملہ کئی گاڑیاں تباہ

حملے کے بعد نیٹو کے اہم سپلائی روٹ جلال آباد شہر اور طورخم کے درمیان ہائی وے بند کردی گئی ہے، افغان حکام


ویب ڈیسک September 02, 2013
حملے کے بعد نیٹو کے اہم سپلائی روٹ جلال آباد شہر اور طورخم کے درمیان ہائی وے بند کردی گئی ہے، افغان حکام. فوٹو اے ایف پی

ننگرہارمیں طالبان خودکش حملہ آوروں نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کردیا، کئی گاڑیاں تباہ، حملہ آوروں اور امریکی فوج کے درمیان تین گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

نیٹو حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب امریکی فوجی اڈے پرمتعدد خود کش حملہ آوروں نے حملہ کردیا، دھماکوں کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، فوجی اڈے پر حملے کے بعد حملہ آوروں اور امریکی فوج کے درمیان 3 گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، نیٹو حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں نیٹو فورسز اور دیگر فوجی گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد نیٹو کے اہم سپلائی روٹ جلال آباد شہر اور طورخم کے درمیان ہائی وے بند کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |