لال مسجد کیس غازی عبدالرشید اور انکی والدہ کے قتل کا مقدمہ پرویز مشرف کیخلاف درج

پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ دفعہ 109 اور 302 کے تحت درج کیا گیا


ویب ڈیسک September 02, 2013
لال مسجد آپریشن میں سابق صدر کے خلاف مقدمہ نہیں بنتا، پولیس کا مؤقف فوٹو: فائل

وفاقی پولیس نے ہائی کورٹ کے حکم پر لال مسجد آپریشن کیس میں غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف درج کرلیا ہے۔

جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے غازی عبدالرشید کے بیٹے ہارون الرشید کی مقدمہ درج نہ کرنے پر آبپارہ پولیس کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وفاقی پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس معاملے پر سابق صدر کے خلاف مقدمہ نہیں بنتا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او آبپارہ کو کمرہ عدالت میں ہی روک لیا اور حکم دیا کہ ماتحت عملہ یہیں بلا کر مقدمہ درج کیا جائے جس پر وفاقی پولیس نے پرویز مشرف کے خلاف آئین کی دفعہ 109 اور 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |