کراچی بدامنی وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منگل کے بجائے بدھ کو ہوگا

کابینہ کا خصوصی کا اجلاس اب 3 ستمبر کے بجائے 4 ستمبر بروز بدھ ہوگا۔

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں گورنر ہاؤس کراچی میں سہ پہر1 بجے شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل

شہر کی صورت حال پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اب کابینہ کا خصوصی کا اجلاس 3 ستمبر کے بجائے 4 ستمبر بروز بدھ ہوگا۔



ایکپریس نیوز کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کے بعد وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں گورنر ہاؤس کراچی میں سہ پہر 1 بجے شروع ہوگا جس میں ایم کیو ایم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی رینجرز بھی شرکت کریں گے۔ خصوصی اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے تیار کردہ پلان پیش کریں گے۔


اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ اداروں کی مشاورت کے بعد کراچی میں قیام امن کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Load Next Story