لاہور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی من مانا اضافہ

ہم نے مجبوراً کرایوں میں اضافہ کیا ہے، عوام کو جان بوجھ کر تنگ نہیں کرنا چاہتے، ٹرانسپورٹرز


ویب ڈیسک September 02, 2013
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، کرایوں میں اضافہ قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے، عوام فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 10 سے 15 فیصد تک من مانا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث شہریوں اور ٹرانسپورٹرز میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 10 روپے سے زائد کے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اندرون اور بیرون شہر کے کرایوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث لاہور سمیت کئی شہروں میں کرائے پر لڑائی جھگڑے اور بحث وتکرار ہورہی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، کرایوں میں اضافہ قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہم نے مجبوراً کرایوں میں اضافہ کیا ہے، عوام کو جان بوجھ کر تنگ نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں