کراچی مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے 66 افراد زیر حراست

گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی ، جوئے بازی اور منشیات فروشی سمیت دوسرے سنگین جرائم میں ملوث ہیں، پولیس


ویب ڈیسک September 02, 2013
گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی ، جوئے بازی اور منشیات فروشی سمیت دوسرے سنگین جرائم میں ملوث ہیں، پولیس. فوٹو : فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 افغان باشندوں سمیت 66 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔

رات بھر پولیس کا مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا، سولجر بازار کے علاقے میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران 10 ملزموں کو گرگرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 افغان باشندے بھی شامل ہیں جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پٹیل پاڑہ میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران مفرور اور اشتہارئی سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، سعودآباد اور لانڈھی پولیس نے جوئے اور منشیات فروشی کے اڈوں سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مار کرکے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب پولیس نے عوامی کالونی، شرافی گوٹھ، زمان ٹاؤن، ملیر سٹی اور تھانہ نبی بخش کے علاقے اقبال مارکیٹ اور ڈولی کھاتا میں کریک ڈاؤن کرکے 29 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ملزمان پولیس مقابلوں، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی ، جوئے بازی اور منشیات فروشی سمیت دوسرے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں