خیبر پختونخوا حکومت کا کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی


احتشام بشیر June 12, 2019
وزراء، مشیروں اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں 3 سال سے اضافہ نہیں ہوا، شوکت یوسف زئی فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزراء ، مشیروں اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور کم سے کم اجرت 17 یزار 5سو کی منظوری دیدی گئی ہے۔

معاشی صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا کابینہ کی تنخواہوں میں سالانہ 10 فیصد اضافے کے بجائے 10 فیصد کمی کردی گئی ہے اور تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے معاشی صورتحال کی بہتری تک کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنخواہوں میں تین سال سے اضافہ نہیں ہوا اور اس بار دس فیصد اضافہ کرنا تھا لیکن تنخواہوں میں دس فیصد کمی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں