بھارتی مسافر بردار طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ

پائلٹ کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتار طیارے کو قابو میں رکھا اور خوفناک حادثے سے بچالیا


ویب ڈیسک June 12, 2019
لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا اور قریب تھا کہ طیارہ بے قابو ہو کر حادثے کا شکار نہ ہوجائے۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارت میں دبئی سے جے پور آنے والے مسافر بردار طیارے کا ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کا طیارہ 189 مسافروں کو لیکر دبئی سے جے پور کے لیے روانہ ہوا تاہم ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔

طیارے کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا اور جہاز ڈگمگانے لگے، مسافروں میں خوف پھیل گیا تاہم پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو قابو میں رکھا اور محفوظ لینڈنگ کرادی۔



جے پور ایوی ایشن نے پائلٹ کو طیارے کے ایک ٹائر کے پھٹنے سے آگاہ کردیا تھا جس پر پائلٹ نے اپنے کریو ممبرز کی مدد سے محفوظ لینڈنگ کرائی۔ جہاز کا ٹائر مکمل طور پر پھٹ گیا اور رن وے پر ٹائر کی رگڑ سے چنگاریاں نکلنے لگی تھیں۔

جے پور سول ایوی ایشن نے طیارے کی محفوظ لینڈنگ پر پائلٹ کی مہارت اور حاضر دماغی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ نے ٹائر پھٹ جانے کے باوجود جہاز کو قابو میں رکھا اور رن وے کو نقصان پہنچنے نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔