حکومت پنجاب کا صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں توسیع کے لئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی اہم رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے.


ویب ڈیسک September 02, 2013
صوبائی حکومت نے میاں عطا مانیکا کی وزارت بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے, ذرائع۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا جبکہ کئی وزرا کے قلمدان بھی تبدیل ہوسکتے ہیں۔

پنجاب کابینہ میں توسیع کے لئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی اہم رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، کابینہ میں توسیع کے حوالے سے کئی نام زیرغور ہیں جن میں خواجہ سلمان رفیق وزارت صحت کے امیدوار ہیں جبکہ دیگر متوقع وزرا میں جمال لغاری، راجا محمد علی، ایوب گادھی، منشا بٹ اور ارشد جٹ کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے میاں عطا مانیکا کی وزارت بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پارٹی کی سینئر قیادت کو کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کے حوالے سے زبردست دباؤ کا سامنا ہے اور کئی اہم سیاسی شخصیات بھی وزارت کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |