بھارتی پولیس کا صحافی کو برہنہ کر کے انسانیت سوز تشدد

صحافی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 12, 2019
صحافی امیت شاہ پٹری سے ٹرین اترنے کے حادثے کی ویڈیو بنانا رہا تھا۔ فوٹو : ویڈیو گریب

بھارتی پولیس نے ریل کے ڈبوں کے پٹری سے اترنے کی کوریج کرنے والے صحافی کو پہلے جائے وقوعہ پر مارا پیٹا پھر تھانے لے جا کر برہنہ کیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر شاملی میں ٹرین کے ڈبے اترنے کے واقعے کی ویڈیو بنانے والے مقامی خبر رساں ایجنسی کے صحافی امیت شاہ کو معمولی تلخ کلامی پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تھانے لے گئی۔



تھانے میں ایس او ایچ سمیت پولیس ٹیم نے صحافی امیت شاہ کو زبردستی برہنہ کیا اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ صحافی کے منہ پر پیشاب کیا اور صحافی کو کسی بھی صورت میں رہا کرنے سے انکار کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی اور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا، صحافیوں نے امیت شاہ کی ضمانت کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

صحافیوں کے احتجاج پر صوبائی انتظامیہ نے ایس ایچ او راکیش اپادھیا اور کانسٹیبل سنجے پنور کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ آئی جی پولیس نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |