چند روز کی خاموشی کے بعد بھارتی فوج کی پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری

بھارتی فوج نے ایک بار پھر کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی۔

بھارتی فوج کی گولا باری کے باعث اسکول میں سہمے بچوں کو ضلعی انتظامیہ بخیریت گھروں تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نے بھارتی فوج نے کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ اسکول میں سہمے بچوں کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد نے بخیریت گھروں تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی روز کا معمول بن گئی ہے اور اب اس میں اس حد تک تیزی آگئی ہے کہ شہری علاقوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور اب تک کئی خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story