بارہ کہو خودکش حملہ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

ملزمان پر بارہ کہو خودکش حملے میں حملہ آور کی معانت کرنے کا الزام عائد ہے۔

ملزمان پر بارہ کہو خودکش حملے میں حملہ آور کی معانت کرنے کا الزام عائد ہے۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں گرفتار 5 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی۔


اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی كی خصوصی عدالت نے جج عتیق الرحمن نے بارہ كہو خود كش حملہ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے 5 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو مکمل چالان کے ساتھ 6 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ملزمان پر الزام ہے كہ انہوں نے عید الفطر کے روز وفاقی دالحکومت میں بارہ کہو کے علاقے كوٹ ہتھيال كی مسجد ميں خود كش حملہ اور كو داخل ہونے ميں معاونت فراہم كی تھی تاہم سيكورٹی گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ اور كو ہلاک کردیا تھا جبکہ خود كش حملہ اور كی فائرنگ كے نتيجے ميں مسجد كا ایک سيكورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گيا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story