ارشد پپو قتل کیس عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کےلئے اخبارات میں اشتہارات دینے کے لئےمہلت مانگنے پر سماعت ملتوی کردی گئی


ویب ڈیسک September 02, 2013
ارشد پپو کو اس کے بھائی یاسر عرفات اور ایک ساتھی کو لیاری میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا. فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں ایک بار پھر عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کی جج خالدہ یاسمین نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دیئے گئے حکم پر عملدرآمد سے متعلق استفسار کیا، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ اب تک ملزمان کی گرفتاری کے لئے اشتہارات شائع نہیں کرائے گئے،عدالت نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کرکےعزیر بلوچ، بابالاڈلااور تاج محمد عرف تاجو سمیت دیگر ملزمان کےناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ ارشد پپو کو اس کے بھائی یاسر عرفات اور ایک ساتھی کو لیاری میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا تاہم عدالتی حکم پر ارشد پپو کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں