حکومتی سرپرستی میں قائم پی او اے کے عہدیداروں کا ایسوسی ایشن کے دفتر پر قبضہ

خواجہ فاروق سعید اورطفر عباس لک کی قیادت میں گروپ نے دفترمیں گھس کرعارف حسن کی پی او اے کے بیشتر اسٹاف کو باہرنکال دیا


ویب ڈیسک September 02, 2013
عرصہ دراز سے عارف حسن کی پی او اے اور اسلم ساہی کی پی او اے میں سیاسی چپقلش چل رہی ہے۔ فوٹو: فائل

حکومتی سرپرستی میں قائم پی او اے کے عہدے داروں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ فاروق سعید اور ظفر عباس لک کی قیادت میں ٹمپل روڈ پر واقع پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر پر قبضہ کرنے والے گروپ نے دفتر میں گھس کر عارف حسن کی پی او اے کے بیشتر اسٹاف کو باہر نکال دیا جبکہ کچھ کو کمروں میں بند کردیا اور دفتر پر قابض ہوگئے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق عارف حسن نے دفتر پر قبضے سے متعلق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پاکستان کے خلاف سخت ایکشن کا امکان ہے اور حکومت کے اس اقدام پر آئی او سی پاکستان پر پابندی بھی لگاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ عرصہ دراز سے عارف حسن کی پی او اے اور اسلم ساہی کی پی او اے میں سیاسی چپقلش چل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں