فلسطین میں 16 سالہ لڑکی کو ایک دن کے لئے وزیر بنادیا گیا

بشائرعثمان نے وزیر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے سیکر یڑی جنرل بان کی مون کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔


ویب ڈیسک September 02, 2013
16سالہ ‏بشائر گزشتہ برس 2ماہ کے لیے اپنے آبائی علاقے ایلار کی میونسپل کے میئر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:

فلسطین میں مقامی انتظامیہ کے وزیر نے 16 سالہ لڑکی بشائر عثمان کو ایک دن کے لئے اپنی وزارت سونپ دی جس نے وزیر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔


فلسطینی روزنامے القدس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی میں مقامی انتظامیہ کے وزیر سعید الکونی نے بشائر عثمان کو ان کی 16ویں سالگرہ کے موقع ایک روز کے لئے اپنا قلمدان سونپا ، بشائر نے محکماتی ذمہ داریوں کو نبھانے کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط کے ذریعے مقامی مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا، انھوں نے بان کی مون سے ایک مقامی پناہ گزین کیمپ کو بند کرنے کے اسرائیل کے حالیہ فیصلے کو واپس لینے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

16 سالہ ‏بشائر گزشتہ برس 2ماہ کے لئے اپنے آبائی علاقے ایلار کی میئر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں اور اسی وجہ سے انہیں ایک دن کے لئے وزیر کی ذمہ داری سونپی گئی۔ بشائر کو اپنا قلمدان سونپنے والے سعید الکونی نے کہا کہ حکومتی معاملات اور انتظامی تجربوں کے لحاظ سے بشائر فلسطینی نوجوانوں کے لیے بہترین مثال بن گئی ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ دیگر فلسطینی نوجوان بھی بڑی ذمہ داریاں نبھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں