شیخ رشید کی نااہلی کے لئے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر

شیخ رشید نے اثاثے چھپائے اور انتخابی مہم میں مقررہ حد سے زائد رقم خرچ کرکے دھاندلی کی، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک September 02, 2013
کہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک شکیل کو شکست دی تھی. فوٹو: فائل

PESHAWAR: عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی امیدوار نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ملک شکیل اعوان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کی گئی حد سے زائد رقم خرچ کرکے انہوں نے دھاندلی کی ہے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک شکیل کو شکست دی تھی تاہم اس سے قبل ضمنی انتخابات میں انہوں نے شیخ رشید کو ہرادیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |