جعلی خودکش بمبار خاتون 13 گھنٹے تک دبئی پولیس کو تگنی کا ناچ نچاتی رہی

32 سالہ ازبک خاتون 5 سالہ بیٹے کےساتھ پراسیکیوٹر جنرل کےدفترمیں گھسی اورمطالبات منوانےکیلئےخودکش حملے کی دھمکی دی۔


ویب ڈیسک September 02, 2013
خاتون کی گرفتاری پر پتہ چلا کہ خودکش جیکٹ جعلی ہے اور اس میں بارودی موادنہیں ہے۔ فوٹو: فائل

دبئی پولیس کو خود کش حملے کی دھمکی دے کر 13 گھنٹے تک تگنی کا ناچ نچانے والی ازبک خاتون کوآخر کار قابو کر لیا گیا جب کہ اس پاس موجود خودکش جیکٹ بھی جعلی نکلی۔



32 سالہ ازبک خاتون اپنے 5 سالہ بیٹے کےساتھ پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر میں گھسی اورمطالبات منوانے کے لئے خودکش حملے کی دھمکی دی۔ خاتون کامطالبہ تھاکہ جیل میں قید شخص اسکے بچےکاباپ ہے، بچے کی ولدیت کے کاغذات میں اسکا نام درج کیا جائے ۔


اس تمام ترصورتحال میں خاتون نے ہاتھ میں ریموٹ تھام رکھا تھا، 13گھنٹے جاری رہنےوالے ڈرامے کے دوران خاتون نےکئی بار بٹن دباکر خود کو اڑانےکی دھمکی دی تاہم جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو پتہ چلا جیکٹ جعلی ہے اور اس میں بارودی موادنہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں