خاتون کی گرفتاری پر پتہ چلا کہ خودکش جیکٹ جعلی ہے اور اس میں بارودی موادنہیں ہے۔ فوٹو: فائل
دبئی پولیس کو خود کش حملے کی دھمکی دے کر 13 گھنٹے تک تگنی کا ناچ نچانے والی ازبک خاتون کوآخر کار قابو کر لیا گیا جب کہ اس پاس موجود خودکش جیکٹ بھی جعلی نکلی۔
32 سالہ ازبک خاتون اپنے 5 سالہ بیٹے کےساتھ پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر میں گھسی اورمطالبات منوانے کے لئے خودکش حملے کی دھمکی دی۔ خاتون کامطالبہ تھاکہ جیل میں قید شخص اسکے بچےکاباپ ہے، بچے کی ولدیت کے کاغذات میں اسکا نام درج کیا جائے ۔
اس تمام ترصورتحال میں خاتون نے ہاتھ میں ریموٹ تھام رکھا تھا، 13گھنٹے جاری رہنےوالے ڈرامے کے دوران خاتون نےکئی بار بٹن دباکر خود کو اڑانےکی دھمکی دی تاہم جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو پتہ چلا جیکٹ جعلی ہے اور اس میں بارودی موادنہیں تھا۔