پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سینیٹ میں تحاریک التواء

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، تحاریک التوا میں موقف


ویب ڈیسک September 02, 2013
پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں سینیٹر رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، سعیدہ اقبال، صغریٰ امام اور سعید غنی نے جمع کرائی، فوٹو : فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں تحاریک التواء جمع کر ادیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں تحریک التوا سینیٹر رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، سعیدہ اقبال، صغریٰ امام اور سعید غنی نے جمع کرائی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا پر سینیٹر حاجی عدیل، سینیٹر شاہی سید، سینیٹر افراسیاب خٹک اور سینیٹر زاہد خان کے دستخط تھے، تحاریک التواء میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ اورعوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، اس کےلئے ایوان کی معمول کی کارروائی روک کر اس معاملے پر بحث کروائی جائے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام اور تمام اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کردیا ہے، تحریک انصاف نے اسے عوام دشمن قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں