صدر میں جیولرکی دکان میں ڈکیتی ڈاکو ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے زیورات لے اڑے

مسلح افراد تقریباً 5 کلو سونا لے اڑے جس کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔


ویب ڈیسک September 02, 2013
ڈاکوؤں نے دکان میں موجود سونے کے زیورات کے ساتھ ساتھ اندر کے خفیہ خانے میں رکھے ہوئے زیورات بھی نکلوا لئے۔ فوٹو: ایکسپریس

صدر بوہری بازار میں جیولر کی دکان سے مسلح افراد 5 کلو سونے کے زیورات لوٹ کر لے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 ڈاکو صدر بوہری بازار میں واقع جیولر کی دکان میں داخل ہوئے اور دکان میں موجود عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور تقریباً 5 کلو سونا لے اڑے۔ ڈاکوؤں نے دکان میں موجود سونے کے زیورات کے ساتھ ساتھ اندر کے خفیہ خانے میں رکھے ہوئے زیورات بھی نکلوا لئے، لوٹے گئے زیورات کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد ہے۔


ایس پی صدر سلمان سید پولیس ٹیم کے ہمراہ دکان پہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ بیشتر دکانوں میں اتنی مالیت کے زیوارات موجود نہیں ہوتے لیکن اس دکان میں اتنی مالیت کے زیوارت کیوں رکھے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں