وزیراعظم کی آمد پرکراچی انجمن تاجران کا کاروبار بند رکھنے کا اعلان تاجراتحادکا اظہارلاتعلقی

بدھ کو شہر میں تمام کاروباری مراکز ، مارکیٹیں اور دکانیں کھلیں گی،آل کراچی تاجراتحاد


ویب ڈیسک September 02, 2013
وزیر اعظم کی کراچی آمدکے موقع پر اولڈ سٹی ایریا کے تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گی،کراچی انجمن تاجران فوٹو: فائل

SWAT: وزیر اعظم کی شہر قائد آمد پر آل کراچی انجمن تاجران کا بدھ کو کاروبار بند رکھنے جبکہ کراچی تاجر اتحاد نے کس بھی قسم کے احتجاج سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آل کراچی انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانی کے باوجود شہر میں بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت کسی جرم میں کمی نہیں آئی، اس لئے وزیر اعظم کی کراچی آمدکے موقع پر اولڈ سٹی ایریا کے تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گی، اس کے علاوہ دیگر تاجر تنظیموں کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب آل کراچی تاجراتحاد کے سربراہ عتیق میر نے بدھ کو کسی بھی قسم کے احتجاج یا کاروبار بند رکھنے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کو شہر میں تمام کاروباری مراکز ، مارکیٹیں اور دکانیں کھلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں