کراچی میں ساحل سمندر پرگاڑی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

حادثے کے بعد ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس


ویب ڈیسک June 13, 2019
متوفی فرحان حافظ قرآن اور بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، اہلخانہ فوٹوفائل

ISLAMABAD: کلفٹن ساحل سمندر پر گاڑی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعہ کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

کراچی میں ساحل سمندر پر چلنے والی گاڑی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والا فرحان نیو کراچی گودھرا کیمپ گجراتی محلہ کا رہائشی تھا اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ساحل سمندر پر سیروتفریح کے لیے آیاہواتھا۔ فرحان حافظ قرآن اور بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ساحل سمندر سے گوکارٹ چلانے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر ساحل سمندر پر چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ جب کہ کنٹوئنمنٹ بورڈ کلفٹن اور گاڑی سروس کا معاہدہ بھی چیک کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں