زمبابوین کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر رضامند ہوگئے

کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل معاوضوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے، کپتان زمبابوے کرکٹ ٹیم


ویب ڈیسک September 02, 2013
سین ولیم واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے معاوضہ ملنے تک کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

زمبابوین کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے کا اعلان کردیا جس کے بعد سیریز متاثر ہونے کے خدشات دور ہو گئے ہیں۔


معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بائیکاٹ کرنے والے زمبابوین کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کو پیر تک کی مہلت دی تھی لیکن انہیں ابھی تک معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ میڈيا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے وہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ سے قبل معاوضے ادا کر دینے کے وعدے پر یقین کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں تاہم سین ولیم واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے معاوضہ ملنے تک کھیلنے سے انکار کردیا ہے اور وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں