سرداراخترمینگل نے پارٹی کی از سر نو تشکیل اور ممبر سازی کا اعلان کر دیا

پارٹی کی از سر نو تشکیل اور ممبر سازی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، سردار اختر مینگل

سردار اختر مینگل نے کہا کہ پارٹی کی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے 2 روزتک جاری رہنے والے اجلاس میں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل نے پارٹی کی مرکزی کابینہ، سینٹرل کمیٹی اور تمام اضلاع کی کابینہ اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کو تحلیل کردیا ہے۔


پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران مرکزی کابینہ، سینٹرل کمیٹی اور تمام اضلاع کی کابینہ اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ پارٹی کی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے 2 روزتک جاری رہنے والے اجلاس میں کیا گیا۔ سرداراخترمینگل نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کی از سر نو تشکیل اور ممبر سازی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لیے مرکزی آرگنائزر اورڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو ڈپٹی آرگنائزر مقرر کرنے کے علاوہ 5 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ پارٹی ارکان نے اجلاس کے دوران سردار اختر مینگل کے گھر پر دستی بم حملوں کی مذمت کی اور اس کے خلاف 5 ستمبرکو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story