’’چنائے ایکسپریس‘‘ پرسلمان اور عامرکا ری ایکشن

سوشل میڈیا پر’’چنائے ایکسپریس‘‘ کی کامیابی زیر بحث


سید بابر علی September 02, 2013
شاہ رخ خان کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’’چنائے ایکسپریس ‘‘ نے ایک طرف بولی وڈ میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں. فوٹو : فائل

GILGIT: بولی وڈ میں اداکاروں کے درمیان چپقلش یا ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینا معمولی بات ہے اور بھارتی میڈیا بھی اسی سے اپنی دکان چمکاتا ہے جب کہ بولی وڈ پر حکمرانی کرنے والے تینوں خان بھی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔

شاہ رخ خان کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ''چنائے ایکسپریس '' نے ایک طرف بولی وڈ میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں تو دوسری طرف ''دبنگ'' سلمان خان اور ''مسٹر پرفیکٹ'' عامر خان کی نیندیں بھی حرام کردی ہیں۔ اگر یہ تینوں خان ''چنائے ایکسپریس'' کے حوالے سے سوشل میڈیا کی سائٹ پر ایک ہوجائیں تو ان کے درمیان نوک جھونک کس طرح ہوگی اس کا ایک تخیلاتی جائزہ لیتے ہیں۔

٭بریکنگ نیوز
چنائے ایکسپریس بولی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔

٭شاہ رخ خان
واؤو !بیسٹ ایور مووی !آئی ایم روک، دیکھا عامر!

٭ عامر خان
تو کیا ؟؟

٭کرن راؤ

اس میں تمہاری غلطی نہیں ہے ہنی،یہ تو ہمارے روپے کی گرتی ہوئی قدر ہے جس کی وجہ سے ''چنائے ایکسپریس ''نے ''تھری ایڈیٹ'' سے زیادہ اوور سیز بزنس کرلیا ہے۔

٭عامر خان
میںاس کاالزام ڈاکٹر من موہن سنگھ پر عاید کرتا ہو!وزیر اعظم کو لازمی استعفی دینا چاہیے۔

٭ڈاکٹر من موہن سنگھ
اس بات کے لیے مجھے موردِ الزام ٹہرانے کی تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟کیا ایسا کسی دوسرے ملک میں ہوتا ہے؟
کیا ہالی وڈ کے کسی اداکار نے فلم کی ناکامی پر اوباما پر الزام عاید کیا ہے ؟

٭عامر خان

اوئی ماں ! سر آپ کو اتنا برا کیوں لگ گیا؟ مجھے معاف کردیجیے۔

٭ڈاکٹر من موہن سنگھ
ٹھیک ہے۔

٭سلمان خان

اوئے ارباز ،جلدی سے ایک مووی بنا جن میں درج ذیل ٹاپکس ڈال،پاکستان،سیکرٹ ایجنٹ،کترینا اور شرٹ پھاڑنے کے کچھ سین۔

٭ارباز خان
اوکے بھائی۔ یہ اسٹوری لائن کیسی ہے؟ آپ پاکستان کے ایجنٹ ہو جسے کترینا کو مارنے کے لیے بھیجا گیا ہے ، لیکن آپ اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہو۔ اور اس کی محبت میں اپنے خفیہ ادارے سے بھی غداری کرلیتے ہو۔

٭سلمان خان
کچھ اور بتا یار

٭ارباز خان

ہم آپ کو '' پاکستان کی خفیہ ایجنسی''کا ایک وفادار ایجنٹ بنا دیتے ہیں جوتیسری دنیا کے چند بدعنوان بزنس مین کو تباہ کرنے کے مشن پر کام کرتا ہے۔

٭سلمان خان
کیوں پکا رہا ہے ؟ کیا میں نے پہلے کبھی اسکرپٹ کی فکر کی ہے ؟ تو بس کچھ فضول چیزیں جمع کر اور شوٹنگ کے لیے تیار ہوجا

٭ارباز خان
اوکے ،اوکے۔۔عید ریلیز بھائی ؟

٭سلمان خان
نہیں،اپریل 2014کی الیکشن سے پہلے کی کوئی تاریخ رکھ ،مجھے امید ہے کہ روپے کی قدر ڈالر سے زیادہ ہوجائے گی اور پھر ہم بھی اس ''ہکلے ''کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

٭عامر خان
شاہ رخ خان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے ''تھری ایڈیٹ '' کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔ جس کا نام ہوگا''فور ایڈیٹ''،چوتھا ''ایڈیٹ'' تلاش کر رہا ہوں۔

٭رتیش دیکھ مکھ
میں!!

٭فردین خان
میں سب سے بڑا ایڈیٹ ہوں

٭عامر خان
نہیں ،نہیں !تم دونوں ایڈیٹ ہو لیکن مجھے ایسے ''ایڈیٹ'' کی ضرورت ہے جو ''احمقوں'' سے زیادہ ''احمق ''ہو۔

٭شاہد کپور
ارے عامر بھائی ،سڑک سے کسی بھی شخص کو اٹھا لو۔یہاں تو نوے فیصد لوگ ''احمقوں'' سے زیادہ ''احمق'' ہیں

٭عامر خان
نہیں ، شاہد،احمق سے زیادہ اس شخص کا ''پرفیکٹ ایڈیٹ'' ہونا ضروری ہے۔

٭شاہد کپور
اگر ایسا ہے ، تو پھر اس کے لیے مجھ سے اچھا اداکار کہاں ملے گا؟

٭بریکنگ نیوز
شاہ رخ خان کا ریکارڈ کون توڑے گا؟ کون بنائے گا چار سو کروڑ؟ عامر یا سلمان؟

٭اکشے کمار
مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ آخر میڈیا نے مجھے چار سو کروڑ کا ریکارڈ توڑنے کے مقابلے میں کیوں شامل نہیں کیا؟ میں بناؤں گا چار سو کروڑ اور دکھا دوںگا سب کو کہ میں یہ کرسکتا ہوں۔

٭سلمان خان
ہم ایک مووی سے چار سو کروڑ بنانے کی بات کر رہے ہیں، پورے فلمی کیرئیر میں چار سو کروڑ بنانے کی نہیں ۔

٭اکشے کمار
اوہ!!مجھے یہ بات نہیں پتا تھی۔ آہ! مجھے واپس جا کر ''ونس اپاؤن ا ے ٹائم ان ممبئی دوبارہ '' دوبارہ بنانی چاہیے۔

٭ ممبئی انڈر ورلڈ ڈان
کیا!!!! یار میںتجھے ''پانچ سو کروڑ''دیتا ہوں لیکن خدا کے واسطے اب مجھ پر کوئی دوسری فلم مت بنانا!! منہ دکھانے کے لائق نہیں چھوڑا تو نے مجھے کہیں بھی، دنیا بھر کے ''ڈان '' اب میرا مذاق اڑاتے ہیں۔


٭اکشے کمار
واہ ! زبردست۔ پانچ سو کروڑ کی مووی !! یہ دیکھو ''خان'' یہ ہوتی ہے ''ہائیسٹ گروسنگ مووی ایور''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |