سندھ میں گندم كی قيمت تاريخ كی بلندترين سطح پر پہنچ گئی

ريٹيل سطح پر چكی كے آٹے كی فی كلو قيمت بھی 34 روپے سے بڑھكر 35 روپے فی كلو ہوجائےگی۔


INP August 28, 2012
ريٹيل سطح پر چكی كے آٹے كی فی كلو قيمت بھی 34 روپے سے بڑھكر 35 روپے فی كلو ہوجائےگی، فوٹو : فائل

سندھ ميں گندم كی قيمت تاريخ كی بلندترين سطح پر پہنچ گئی۔100كلوبوری کی قیمت 75 روپے اضافے کے بعد 2925 روپے كی ريكارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ فلار ملز ايسوسی ايشن كے چيئر مين ممتاز شيخ كا كہنا ہے كہ ملك ميں آٹے يا گندم كی کوئی قلت نہيں مگر عالمی منڈيوں ميں گندم كی قيمتوں ميں اضافے كی وجہ سے گندم كی برآمد ميں اضافہ ہوا جس كے باعث مقامی سطح پر بھی قيمتوں ميں اضافہ ديكھا جارہا ہے، تاہم اگر حكومت اقدامات كرے تو گندم اور آٹے كی قيمتيں کم ہوسکتی ہيں


فلار ملز ايسوسی ايشن كے مطابق اوپن ماركيٹ ميں گندم كی 100کلو بوری کی قیمت 75روپے اضافے کے بعد 2925روپےاور 50 كلو آٹے كی بوری كی ايكس مل قيمت 1675روپے كی سطح پر آگئی۔جس سے ريٹيل سطح پر چكی كے آٹے كی فی كلو قيمت بھی 34 روپے سے بڑھكر 35 روپے فی كلو ہوجائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں