کراچی میں شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہری بلبلا اٹھے

شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری


Staff Reporter June 13, 2019
شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری فوٹو:فائل

شہر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ شب بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، سخت گرمی اور حبس میں مکین گھنٹوں بجلی کو ترستے رہے جبکہ متعدد بار کے الیکٹرک کے دفتر رابطہ کرنے پر شنوانی نہیں ہوئی۔

شہر کے بیشتر علاقوں کراچی یونیورسٹی ایمپلائز سوسائٹی اسکیم 33 ، ناظم آباد نمبر 2 ، نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، ملیر، کورنگی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی یونیورسٹی ایمپلائز سوسائٹی اسکیم 33 کے مکینوں نے ایکسپریس نیوز کے دفتر فون کر کے بتایا کہ بدھ کی شب تقریباً 2 بجے ان کے علاقے کی بجلی گئی تھی اور صبح 7 بجے تک نہیں آئی۔ سخت گرمی اور حبس میں خواتین ، بچے اور شیرخوار و معصوم بچے بلبلا اٹھے۔

کے الیکٹرک کے متعلقہ دفتر اور کمپلین سیل میں فون کرکے بجلی کی طویل بندش کی اطلاع دی گئی تاہم وہاں کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ کسی قسم کا تسلی بخش جواب بھی نہیں دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ صرف عید الفطر سے بلکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی جاری تھا جبکہ کے الیکٹرک کے افسران شہر میں لوڈ شیڈنگ زیرو پرسنٹ کے راگ الاپ الاپتے رہے۔

اسی طرح نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، ناظم آباد نمبر2 ، سرجانی ٹاؤن ، کورنگی میں بھی پوری رات بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے بھی پراسرار خاموشی رہی ، بجلی کی بندش کا اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں