حکومت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ہٹادیا

وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک June 13, 2019
وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے مشتاق احمد سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔

مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے۔ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

مشتاق احمد سکھیرا 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں