وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کوئلے سے کھاد بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیا

کوئلہ سے بنائی گئی کھاد عام کھاد سے زیادہ مؤثر ہے، وفاقی سکیرٹری کامران قریشی کی ایکسپریس نیوز سے گفتگو


ویب ڈیسک September 02, 2013
کھاد بنانے کا تجربہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے کیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کوئلے سے کھاد بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

وفاقی سکیرٹری کامران قریشی نے ایکسپریس نیوزکو بتایا کوئلہ سے بنائی گئی کھاد عام کھاد سے زیادہ مؤثر ہے ، یہ کھاد مارکیٹ میں دستیاب کھاد سے انتہائی سستی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کوئلہ سے بنائی گئی کھاد کی بوری 6سو روپے میں دستیاب ہو گی، کھاد بنانے کا تجربہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے کیا۔ اس کی کمرشل بنیادوں پر پیداوار کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں