ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا

میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا

مسلسل بارش کے باعث اب تک میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔ فوٹو : فائل

کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا اٹھارہواں میچ آج ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہوسکا، مسلسل بارش کی وجہ سے امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا۔


ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی جب کہ بھارتی ٹیم کے 3 میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کا اگلا میچ 19 جون کو جنوبی افریقا کے ساتھ شیڈول ہے اور بھارتی ٹیم اگلا میچ اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔



کوہلی الیون نے اپنے گذشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے 36 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس میچ کے ہیرو شیکھر دھون اپنا انگوٹھا تڑوا چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ دستیاب نہیں ہوں گے۔
Load Next Story