وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ نے پاک آسٹریلیا میچ میں کس کی حمایت کی
میں ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ رہوں گی، شنیرا اکرم
سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ نے پاک آسٹریلیا میچ میں کس کی حمایت کی؟
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ولڈ کپ میچ کی وجہ سے پاکستان کے سابق مایا ناز فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم آسٹریلوی نژاد ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کے سوالات میں گھری رہیں کہ آیا وہ اپنے شوہر وسیم اکرم کے ملک کی حمایت کریں گی یا وہ اپنے ہی ملک کی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گی تاہم اس کشمکش کو شنیرا نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے حل کردیا۔
شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یا آسٹریلیا ٹیم میں سے کسی ایک ٹیم کی حمایت کی وجہ سے میری پوسٹ پر دیگر تاثرات بھی دیکھنے میں آئے اور میں اس بات کو بخوبی سمجھتی بھی ہوں لیکن سچ کہوں تو مجھے بھی نہیں پتا تھا کہ مجھے کس ٹیم کی حمایت کرنی چاہئے۔
شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ جب میں نے اپنے نوجوانوں کو سبز لباس میں میدان میں آتے دیکھا تو مجھے فخر محسوس ہوا اور اب سے میں اسی ٹیم کا حصہ ہوں اور میں اسی لمحے یہ سمجھ گئی کہ میں اس وقت کس کی حمایت کر رہی ہوں۔
لیجنڈ سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ میری پیدائش اور پرورش آسٹریلیا کی ہے لیکن اب میں پاکستانی لوگوں کے لئے اور اُن کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہی ہوں ۔ پاکستان بہت اچھا ملک ہے آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
شنیرا اکرم نے کہا کہ میں آسٹریلیا سے محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی رہوں گی لیکن میں ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ رہوں گی۔ پاکستان زندہ باد۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹرلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی تھی۔