وزیراعظم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی کی سربراہی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کریں گی

وزیراعظم نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کے معاملے میں بھرپور مدد کرنے کا یقین دلایا ہے. فوٹو: رائٹرز/ فائل

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کی چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے امریکا کے سابق اٹارنی جنرل رمزے کلاک اورڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کیس سے متعلق معاملات پرغورکیا گیا۔


وزیراعظم نے اس ضمن میں وزیرخارجہ حناربانی کھر کی سربراہی میں ایک 4رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی بھی تشکیل دی جس کے اراکین میں وزیر قانون، وزیر داخلہ اور وزیر برائے انسانی حقوق شامل ہوں گے۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اس موقع پر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق ہرممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے پانچ سال تک گمشدہ رہنے کے بعد ان کی موجودگی کا انکشاف افغانستان کی جیل میں ہوا جہاں سے انہیں امریکا منتقل کردیا گیا۔ امریکا میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرافغانستان میں امریکی فوجیوں پرگن تاننے اورانہیں زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ چلا یا گیا جس میں انہیں 86 سال کی سزا سنائی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story