بھارت سے میچ وقار یونس نے شعیب ملک  کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا

میرے خیال میں پاکستان کو 4 پیسرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے، سابق کوچ

میرے خیال میں پاکستان کو 4 پیسرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے، سابق کوچ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وقار یونس نے شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا جب کہ سابق کپتان و کوچ کا کہنا ہے کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو 4 پیسرز اور اسپنر شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔


آئی سی سی کیلیے اپنے کالم میں وقار یونس نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کو اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کو 4 پیسرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے، اس کیلیے شعیب ملک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے، بیٹسمین کوشش کریں کہ ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں کہ گیند سیدھی فیلڈرز کے ہاتھوں میں جائے۔
Load Next Story