پیپلزپارٹی اختر مینگل اور دیگر حکومتی اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔


احمد منصور June 14, 2019
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ (فوٹو: فائل)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے دینے کی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور کوشش کرنیکی ٹھان لی۔

حکومتی اتحادی اختر مینگل اور دیگر حکومتی جماعتوں سے مذاکرات کیلیے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور سید خورشید شاہ شامل ہیں۔ یہ فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

خورشید شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ اختر مینگل سے آج یا کل بات کریں گے۔ ہم تو سب کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، عوام کے حقوق کا تحفظ سب کا فرض ہے، یہ بجٹ عوام کیلیے عذاب لے کر آیا ہے، سب کا فرض بنتا ہے اس بجٹ کو منظور نہ ہونے دے۔ حکومت کے اتحادیوں کو چاہئے ہمارا ساتھ دیں بجٹ پاس ہونے سے روکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں