اگست میں مہنگائی کی شرح 85فیصد تک پہنچ گئی
مہنگائی میں ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد اضافہ،خوراک کی قیمتیں جولائی سے 2 اور سالانہ بنیادوں پر 10.3 فیصدبڑھیں
پاکستان میں اگست کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار سال بہ سال 8.5فیصد تک پہنچ گئی جو جولائی میں 8.3 فیصد رہی تھی۔
پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اگست میں صارف قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی میں ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں یہ رفتار 2فیصد رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 10.3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ہوا۔
جبکہ دیگر اشیا کی قیمتیں سال بہ سال 7.3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد بڑھیں۔ بیورو شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ یعنی جولائی اگست میں افراط زر کی اوسط شرح 8.41 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.32 فیصد تھی، اس دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے افراط زر کی شرح میں 9.93 اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں 7.41 فیصد اضافہ ہوا۔