
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار چیک پوسٹ کے لیے پانی کا پائپ ٹھیک کرنے گیا کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے۔
سپاہی ایاز الدین فرنٹیر کانسٹیبلری سے تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ مانزئی قلعہ میں ادا کردی گئی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔