کراچی مزید دو روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا

ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 39سے 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 14, 2019
15 جون تک شہر میں گرمی شدت کی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات فوٹوفائل

OMAHA: شہر قائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور گرمی کی شدت 15 جون تک برقرار رہے گی۔

کراچی پچھلے کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی کا یہ دورانیہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دو روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور 15 جون تک شہر میں گرمی شدت کی برقرار رہے گی، تاہم 16 جون سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، سمندری ہوائیں بند رہیں گی جب کہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادیں اوراگر باہر نکلنا پڑے تو سر ڈھانپ کر یاسر پر گیلا کپڑا رکھ کر باہر نکلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |