برساتی پانی کی عدم نکاسی مچھروں کی بہتات سے ملیریا وبائی شکل اختیار کر گیا

محکمہ صحت کی خاموشی پر سماجی تنظیموں کا اظہار افسوس، فوری اسپرے کا مطالبہ

ڈگری تحصیل اور نواحی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد مچھروں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے. فوٹو: فائل

حالیہ بارشوں کے بعد پانی کی عدم نکاسی کے باعث مچھروں کی بہتات ڈگری اور نواح میں ملیریا وبائی صورت اختیار کرگیا، سیکڑوں متاثرہ افراد کی سرکاری، نجی اسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری تحصیل اور نواحی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد مچھروں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور سیکڑوں افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ سرکاری اسپتال کے ذرائع کے مطابق 100 سے 200 مریض روزانہ صرف تعلقہ اسپتالوں میں آرہے ہیں جبکہ نجی اسپتال اور کلینک کے اعداد و شمار الگ ہیں۔




دوسری جانب محکمہ صحت خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے۔ تعلقہ اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انوارالدین کھتری نے تصدیق کی کہ ملیریا کا مرض شدت اختیار کرتا جارہا ہے اس کی خاص وجہ صفائی کا فقدان ، کھلے گٹر، نالے، جابجا پانی کا کھڑا ہونا ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے صفائی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story