نانا پاٹیکر کو ہراسانی معاملے میں کلین چٹ مل گئی
ممبئی پولیس نے نانا پاٹیکر کو ہراسانی کیس میں کلین چٹ دیتے ہوئے کیس بند کردیا
بالی ووڈ اداکار ناناپاٹیکر کو ناکافی ثبوت کی بنا پر جنسی ہراسانی کے الزام میں کلین چٹ مل گئی۔
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ برس اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا اوران کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی تھی تاہم ممبئی پولیس نے نانا پاٹیکر کو اس کیس میں کلین چٹ دیتے ہوئے کیس بند کردیا۔ پولیس کا کہناہے کہ انہیں ناناپاٹیکر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ لیکن ان پر الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کیس بند ہونے اورنانا پاٹیکر کو کلین چٹ ملنے سے خوش نہیں ہیں۔
اداکارہ تنوشری دتہ کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ بہت ہی برا ہوا کیونکہ نانا پاٹیکر کافی عرصے سے کلین چٹ ملنے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے۔ تنوشری نے کہا میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں ہمارے گواہوں کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی تھیں اور ان پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ وہ اپنے بیانات پولیس کو ریکارڈ نہ کروائیں۔ ہمارے 10 گواہ تھے جن میں سے صرف ایک یا دو کے بیانات ریکارڈ ہوئے۔ دیگر گواہ دھمکیوں کے باعث سامنے ہی نہیں آئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ انڈسٹری تنوشری دتہ کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی
تنوشری دتہ نے مزید کہا پولیس کا کہنا ہے کہ ثبوت ناکافی ہیں، معتبر ثبوت کیسے پیدا کیے جائیں گے جب ملزم اس کوششوں میں لگا ہو کہ اس کے خلاف کوئی ثبوت پولیس تک نہ پہنچ پائیں۔ تنوشری نے کہا وہ مایوس نہیں ہیں کیونکہ انہیں اس کیس سے زیادہ امیدیں نہیں تھیں۔ دوسری طرف نانا پاٹیکر بالی ووڈ میں واپسی کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے جس کے لیے وہ اپنانام اس کیس سے ہٹوانا چاہ رہے تھے۔ اب میری ساری امید قدرت کے انصاف سے ہے میں یہ لڑائی جاری رکھوں گی۔
واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے گزشتہ برس نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم''ہارن اوکے پلیز''کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں غلط انداز میں چھونے کی کوشش کی تھی اور ان کے ساتھ برا رویہ اختیار کیاتھا۔