شاہ پورچاکر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے ہو گیا
وولٹیج میں کمی بیشی سے آلات جلنے لگے، شہری پریشان، حیسکو کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
شاہ پورچاکر اور اس کے نواحی علاقوں کھڈرو، سرہاری، چوگی، مقصودو رند، پریتم آباد، زرداری فارم، چک نمبر 25 جمڑاؤ اور دیگر علاقوں میں علانیہ اور غیر علانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بڑھ چکا ہے۔
جبکہ اس دوران بھی حیسکو گرڈ اسٹیشن انچارج دن میں کئی دفعہ جھٹکے دیکر بجلی بند کر دیتے ہیں جس کے باعث بجلی سے چلنے والی اشیاء جن میں فریج، ٹی وی ، پنکھے، بلب، ٹیوب لائٹس جلنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ گرڈ اسٹیشن انچارج شاہ پورچاکر، کھڈرو اور سرہاری میں برف کارخانوں کے مالکان کو تنگ کرنے کے لیے بجلی کو اچانک جھٹکے سے بند کر دیتا ہے جس کی وجہ سے کار خانے کے مالکان کو زبردست مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔
علاقوں کے لوگوں نے حیسکو اہلکار اور گرڈ اسٹیشن کے انچارج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکو اور گرڈ اسٹیشن کے انچارج کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر سخت کارروائی کی جائے۔