وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات دورہ پاکستان کی دعوت
دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
وزیراعظم عمران خان کرغزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک ہیں اور اس موقع پر انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم نے چینی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سی پیک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور پاک بھارت مذاکراتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان اور شی جن پنگ کے درمیان خطے سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔