کراچی سے پکنک منانے جانے والوں کو موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا
3 مسلح افراد نے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا، ٹھٹھہ میں 2 دنوں کے دوران لوٹ مار کی متعدد وارداتیں
ٹھٹھہ مکلی اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں میں خوف و ہراس، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں 2 دنوں کے دوران چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں درجنوں افراد لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ گھارو کے نزدیک نامعلوم موٹر سائیکل سوار 3 مسلح افراد نے کراچی سے ٹھٹھہ سیر و تفریح کی غرض سے آنے والوں کو دن دہاڑے مین قومی شاہراہ پر لوٹ لیا۔
ملزمان نے 8 ہزار روپے ، 4 موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور باآسانی فرار ہوگئے۔ اس کے علاوہ نامعلوم چوروں نے مکلی کے سرکاری کواٹر میں دن دہاڑے گھس کر ریٹائرڈ ایس ڈی او ایجوکیشن قمر صدیقی کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چرالیا جبکہ سیشن کورٹ کے ملازم رشید درانی کے گھر سے واشنگ مشین اور دیگر سامان چرالیا گیا۔ چوری کی وارداتوں کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔