ججز کیخلاف ریفرنس آئینی معاملہ ہے فردوس عاشق

وکلا اپنی بصیرت اور صلاحیتیں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا ساتھ دینے میں بروئے کار لائیں، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک June 14, 2019
وکلا اپنی صلاحیتیں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا ساتھ دینے میں بروئے کار لائیں، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ریفرنس آئینی معاملہ ہے جسے سپریم جوڈیشل کونسل نے دیکھنا ہے۔

سپریم کورٹ کے ججز کے ریفرنس کے خلاف وکلا کی جانب سے ہڑتال کے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تحفظ کے علمبردار ہیں، ان سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی بصیرت اور صلاحیتیں نظامِ عدل کی مضبوطی کے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا ساتھ دینے میں بروئے کار لائیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کا ہراول دستہ رہے گی، ریفرنس آئینی معاملہ ہے جسے سپریم جوڈیشل کونسل نے دیکھنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں