آصف زرداری کا عمران خان کو استعفیٰ دیکر گھر جانے کا مشورہ

بجٹ کی منظوری کا انحصاراخترمینگل پر ہے وہ کدھربیٹھتے ہیں، آصف زرداری


ویب ڈیسک June 14, 2019
عمران خان ملکی قرضوں کیلیے کمیشن میں مشرف دور کا بھی حساب کرے، آصف زرداری 

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دے کر گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا عمران خان اگر ملکی قرضوں کے حوالے سے 1947 سے کمیشن نہیں بنانا چاہتے تو پچھلے 20 سال کے تو بنائیں اور اگرعمران خان بہت پہلے والوں کی پگڑیاں نہیں اچھالنا چاہتے تو مشرف کے دور سے توآغاز کریں۔

آصف زرداری نے کہا عمران خان نے کیسے کہا ملک مستحکم ہو گیا؟ کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں؟ میرے دورمیں تو سب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں، عمران خان کچھ بھی کہتے رہتے ہیں، پہلے عمران خان نے کہا تھا خود کو گولی مار لوں گا سیاست میں نہیں جاؤں گا، پھر کہا خودکشی کر لوں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، عمران خان اگر میرا مشورہ مانیں تو استعفی دیں اور گھر جائیں۔

بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا بجٹ کی منظوری کا انحصار اخترمینگل پرہے وہ کدھربیٹھتے ہیں۔

فریال تالپور کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ فریال تالپور ڈرنے والی نہیں بلکہ ایک بہادرخاتون ہیں، وہ بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں