
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں کو گزشتہ روز دہشت گردانہ حملے کا شکار بننے والے آئل ٹینکر سے ایسے بارودی مواد کو ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو بروقت پھٹنے سے رہ گیا تھا۔
امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے قریب کی ہے جہاں سے گزرنے والے 2 تیل بردار بحری جہازوں کے آئل ٹینکرز پر حملہ کیا گیا تھا، امریکی بحریہ نے آئل ٹینکرز میں لگی آگ بجھائی اور عملے کے 21 افراد کو بحفاظت نکالا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ، ایک جہاز میں آگ لگ گئی
امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا مذکورہ ویڈیو انہی دو آئل ٹینکرز کی ہے جسے دھماکا خیز مواد سے اُڑانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے دو بارودی بم پھٹ نہیں سکے تھے جسے ہٹانے کیلیے پاسداران انقلاب کے اہلکار آئے تھے تاکہ ایران کا بھانڈا پھوٹنے سے بچ جائے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی فوج کی جاری کردہ ویڈیو کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کا خوف کا لاحق ہوگیا ہے جس کے زیر اثر امریکا مہم چلا رہا ہے، جس سے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران پر تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے الزامات کا یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی 1987 اور 1988 میں بھی ایران پر غیر ملکی تیل ٹینکرز پر بارودی مواد نصب کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔